طلبا وطالبات کیلئے ہیلتھ کئیر ٹریننگ پروگرام کا آغاز

 طلبا وطالبات کیلئے ہیلتھ کئیر ٹریننگ پروگرام کا آغاز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ میں ٹیوٹا نے طلبا وطالبات کیلئے کئیرنگ ہینڈز کے برانڈ تلے ہیلتھ کئیر ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا

چیئرمین سی ایم پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس عدنان افضل چٹھہ ،چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر(ر)ساجد کھوکھراور کمشنر نوید حیدر شیرازی نے افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم سکلز ٹاسک فورس عدنان افضل نے کہا ہیلتھ کئیر کے کورس کی ڈیمانڈ بیرون ممالک بھی بہت زیادہ ہے ،ملک میں پھیلی بے روزگاری کو ہنر مندی سے ختم کیا جا سکتا ہے ۔چیئر مین ٹیوٹا ساجد کھوکھر نے کہا کہ 6ماہ کے کورس کو مارننگ اور ایوننگ دو شفٹوں چلایا جا رہا ہے ۔طلبا 4ماہ کی تربیت کے بعد دو ماہ بڑے ہسپتالوں میں ٹریننگ بھی کریں گے جن کے ساتھ ٹیوٹا نے ایم او یوز کئے ہیں۔کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ٹریننگ تربیتی کورس معیاری تربیت، جدید طبی مہارتوں کی فراہمی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے اہم سنگ میل ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں