منڈیکی گورائیہ :واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ
منڈیکی گورائیہ ، ڈسکہ(نامہ نگار )واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ،
تھانہ ستراہ کے علاقہ ٹاہلی والہ کے اجمل خان نے ریسکیو15پر کال کر کے واردات کی اطلا ع دی پولیس موقع پر پہنچی تو کالر ملزم اجمل نہ ملا حالات و واقعات تصدیق کرنے پر پتہ چلا کہ کوئی واردات نہ ہو ئی ، تھانہ ستراہ پولیس نے جھوٹی اور بے بنیاد کال کرکے وارادات کی بوگس اطلاع دینے پر ملزم اجمل خان کے خلاف 29ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔