گلیانہ پولیس نے گھر میں چوری کی واردات کے ملزم کو گرفتار کر لیا
گجرات (نامہ نگار) تھانہ گلیانہ پولیس نے گھر میں چوری کی واردات کے ملزم انیس مصطفی کو گرفتار کر لیا۔
دورانِ تفتیش ملزم سے نشاندہی پر مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ ککرالی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے عادل شہزاد کو گرفتار کر لیا جس سے 10لیٹر شراب برآمد ہوئی۔