سمبڑیال:رکشے کیساتھ ٹکر موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )اڈا بیگوالا پٹرول پمپ سمبڑیال کے قریب موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ میں تصادم سے لڑکا جاں بحق ہو گیا ۔
موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ وزیرآباد سے سمبڑیال کی جانب جا رہے تھے کہ دورانِ سفر موٹر سائیکل نے پیچھے سے آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 12سالہ محمد حسنین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ آٹو رکشہ میں سوار 45سالہ جاوید زخمی ہو گیا ۔