سمبڑیال:چوری ڈکیتی کی وار دا تو ں میں شہری مال و زر سے محروم
سمبڑیال (سٹی رپورٹر) چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ نہر اپر چناب ملکھانوالہ پل کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکو ئو ں نے حامد زکریا سے 40ہزاروپے اورموٹر سائیکل چھین لی ،محلہ خیرات پورہ میں عرینہ ارشد کا گھر میں چارجنگ پر لگا موبائل فون ، مین بازارمیں سہیل جاوید کا موبائل فون چوری ہو گیا ۔ تھانہ بیگووالہ کے علاقہ گوجرہ سے واپس آتے ہوئے پکا پل نالہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے محمد اکرم اور دوستوں سے 25ہزار500روپے اورموبائل فون چھین لیا اورفرار ہوگئے۔