عید پر ڈاکو ئوں کا قلفی فروش سے 8ہزار روپے چھین کر تشدد

عید پر ڈاکو ئوں کا قلفی فروش سے  8ہزار روپے چھین کر تشدد

چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) عیدالفطر کے موقع پر ڈاکوؤں نے قلفی فروش سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی،تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 109 بارہ ایل کا رہائشی قلفی فروش محبوب صدیق ٹاؤن کے قریب پہنچا تو چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پرروک کر اس سے 8 ہزارروپے چھین لیے ، قلفیاں بھی کھائیں اور جاتے ہوئے اسے تشددکا نشانہ بھی بناڈالا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں