عید کے دنوں میں 1560ٹریفک چالان ‘ 37لاکھ روپے کے جرمانے

عید کے دنوں میں 1560ٹریفک  چالان ‘ 37لاکھ روپے کے جرمانے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)عیدالفطر کے دنوں میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1560 چالان کئے اور 37لاکھ 29 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران تیز رفتاری، ون وے کی خلاف ورزی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے ، اوورلوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر شہریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ اس کے علاوہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں