وزیرآباد :شہریوں کا صفائی کیلئے محلہ کمیٹیاں بنانے کا مطالبہ

وزیرآباد :شہریوں کا صفائی کیلئے محلہ کمیٹیاں بنانے کا مطالبہ

عید پر صفائی کے انتظامات بہتر ،امید ہے سلسلہ پورا سال جاری رہے گا :شہری

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید الفطر کے موقع پر شہر کی مساجد اور عید گاہوں کے اطراف شاندار صفائی کر انے پر علما کرام اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سی او ویسٹ مینجمنٹ محمد قاسم اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ مینیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عامر بشیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مقدس مذہبی تہوار پر صفائی کے بہترین انتظامات کر رکھے تھے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سلسلہ پورا سال جاری رہے گا جس کیلئے محلے کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جن میں سابق کونسلرز اور سماجی شخصیات کو اپنے اپنے علاقہ میں صفائی مہم کی اہمیت اور اس بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ساتھ ملایا جائے تا کہ پورا شہر صاف ستھرا رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں