تمام اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر آگے بڑھنا ہو گا:حافظ عبدالغفار
ڈسکہ(نامہ نگار )جمعیت اہلحدیث کے رہنما حافظ عبدالغفارنقیب نے جامع مسجد عزیزیہ اہلحدیث وڈالہ روڈ ڈسکہ میں عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عیدالفطر صرف خوشیاں منانے کادن نہیں۔۔۔
بلکہ یہ ہمیں صبر، برداشت، ایثار اور بھائی چارے جیسے عظیم اوصاف اپنانے کا عملی درس دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ عید کی خوشیوں کو صرف اپنی ذات تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنے اردگرد موجود غریب، نادار اور مستحق افراد کو بھی ان خوشیوں میں شریک کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات ہم سے اتحادو یکجہتی کا تقاضا کرتے ہیں۔ ہمیں تمام اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر آگے بڑھنا ہو گا۔