ملک کو خو شحال بنانے کیلئے بھر پور کر دار ادا کرنا ہوگا :لالہ احسان اللہ

 ملک کو خو شحال بنانے کیلئے بھر پور  کر دار ادا کرنا ہوگا :لالہ احسان اللہ

ڈسکہ(نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے رہنما لالہ احسان اﷲ انصاری نے یومِ قرارداد پاکستان کے موقع پر بیان میں کہا ہے کہ 23مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔۔۔

 جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد پاکستان دراصل ایک ایسی جدوجہد کا آغاز تھا جس نے ہمیں آزادی کی نعمت سے ہمکنار کیا۔ لالہ احسان اﷲ انصاری نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں