سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا جیل کا دورہ ،قیدی بچوں اور خواتین کیساتھ کیک کاٹا
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ دوست محمد نے ضلع بھر میں مختلف فلاحی و سرکاری اداروں کے دورے کئے اور مستحق افراد کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں اسیران، خصوصاً خواتین اور کم سن بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر قیدی بچوں اور خواتین کے ہمراہ عید کا کیک بھی کاٹا گیا۔ افسر وں نے جیل کے مختلف شعبہ جات بشمول کچن، پی سی او، بیوٹی پارلر اور سلائی سکول کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔