جامکے چٹھہ:اقبال چٹھہ ، احمدحسن کی جانب سے عید ملن پار ٹی کا اہتمام
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)حلقہ پی پی 36کے سیاسی رہنما اقبال چٹھہ، احمدحسن چٹھہ ایڈووکیٹ نے اپنے ڈیر ے منچرچٹھہ میں سینئرصحافیوں راناسلطان احمد، قیصراقبال وڑائچ کے اعزازمیں عیدملن پارٹی دی۔
اس موقع پر اقبال چٹھہ ، احمدحسن چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عیدالفطر ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم اپنی نفرتوں اور رنجشوں کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ محبت، بھائی چارے اور رواداری کا مظاہرہ کریں۔ یہ خوشیوں کا تہوار ہمیں دلوں کو جوڑنے ، رشتوں کو مضبوط بنانے اور معاشرے میں امن و یکجہتی کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے ، ہمیں چاہیے کہ اس موقع پر ایک دوسرے کو معاف کر کے نئے جذبے کے ساتھ زندگی کا آغاز کریں۔