عوامی خدمت کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے : وزیر بلدیات
کیمپ آ فس میں ذیشان رفیق سے معززین ، سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے کیمپ آفس میں حلقہ سے تعلق رکھنے والے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری اور شہریوں نے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی ۔ وزیر بلدیات نے آنے والے تمام مہمانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حلقے کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے مواقع ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینے کا درس دیتے ہیں۔ اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ ن وچیئرمین مرکزی انجمن تاجران افضل منشا ، میاں عمران رفیق، ڈاکٹر رومان عاشر میاں، حاجی عظیم بٹ صدر پی پی 51ودیگر بھی موجود تھے۔