کامونکے :متعدد وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
کامونکے (نامہ نگار )چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق محلہ نور السلام کا خالد گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو چور موٹر سائیکل لے گئے ۔ عالمگیر روڈ کے شعیب کے گھر سے ہزاروں روپے ، لیڈی پارک روڈ کے آصف کا موبائل دُکان سے چور ی ہوگیا۔ حبیب پورہ کے فرقان حیدر کے زیر تعمیر مکان سے چور دو من سریا اورچیانوالی کے جنید کی بجلی کی موٹر اور تار چوری کرلی گئیں۔