اسلامیہ ہائی سکول کاسو فیصد رزلٹ
گلیانہ (نامہ نگار)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ نے گریڈ 8پیکٹا امتحانات میں سو فیصد رزلٹ حاصل کر لیا۔
تمام طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ ہیڈ ماسٹر چوہدری مست عمران نے اس موقع پر کہا کہ یہ کامیابی اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے ۔علاقہ مکینوں نے سکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہیڈ ماسٹر اور تدریسی عملے کو مبارکباد پیش کی ہے ۔