پولیس مقابلے ، 3ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس مقابلے ، 3ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

عبدالنثار ڈھول والا ،اسد اور ذیشان گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے پکڑے گئے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران تین ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں مقابلہ اس وقت پیش آیا جب ریکارڈ یافتہ ملزم عبدالنثار عرف ڈھول والا نے پولیس ناکہ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا،دوسری کارروائی تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ہوئی جہاں ریکارڈ یافتہ ملزم اسد نے پولیس ناکہ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے گر کر اپنے ہی پستول کے فائر سے زخمی ہو گیا۔ ادھر تھانہ دھلے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ذیشان کو فرار ہوتے ہوئے حادثے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں