لدھیوالہ وڑائچ:مسافر وین میں گیس سلنڈر لگانے پر 2ڈرائیور گرفتار
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )پابندی کے باوجود مسافر وین میں ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنے والے 2ڈرائیور گرفتار کر لئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس چک اگو نے دوران چیکنگ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود وین میں بطور ایندھن ایل پی جی سلنڈر کا استعمال کرنے والے ڈرائیورندیم اور شاویز کو گرفتار کر کے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس کے حوالے کر دیا۔