بیٹے نے ساتھیوں سے مل کروالد اوربھائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بیٹے نے ساتھیوں سے مل کروالد  اوربھائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تتلے عالی(نامہ نگار )نافرمان بیٹے نے ساتھیوں سے مل کروالد اوربھائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تتلے عالی کے نواحی گاؤں قلعہ باٹھ کے امین نے اپنے بیٹے نعیم کو نافرمانی کے باعث جائیداد اور گھر سے بے دخل کررکھا ہے۔

گزشتہ روز نعیم اپنے ساتھی تنویر اور ایک نامعلوم کے ہمراہ آ یا ، والد پر ڈنڈوں سے تشدد کیا ،چھوٹا بیٹا غلام دستگیر چھڑانے آیا تو نعیم اور تنویر نے اس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں