سیالکوٹ:موٹر سائیکلوں میں تصادم ، خاتون سمیت3افراد زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھرو منڈی چوک میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں میں 30 سالہ عدیل حسین اور محمد 14سالہ عظیم شامل ہیں جنہیں ابتدا طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 30 سالہ نورین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔