سیالکوٹ :زیر تعمیر پلازہ کی تیسری منزل سے گر کر مستری جاں بحق

سیالکوٹ :زیر تعمیر پلازہ کی تیسری  منزل سے گر کر مستری جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) زیر تعمیر پلازہ کی تیسری منزل سے گر کر مستری جاں بحق ہو گیا۔

سٹی ہاؤسنگ، ڈسکہ روڈمیں زیرِ تعمیر پلازہ کی تیسری منزل پر کام کے دوران 50سالہ محمد کاشف اچانک نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہونے پر ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ متاثرہ شخص کے سر پر شدید چوٹ آئی اور دم توڑ گیا ۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں