سلمان راشدبھٹہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
گجرات(سٹی رپورٹر)حاجی سہیل صدیق بھٹہ کے بھتیجے، حاجی راشد صدیق بھٹہ سعید کارپوریشن ریلوے روڈ کے صاحبزادے، سابق ممبر بورڈ آف گورنر گجرات جمخانہ عمر سہیل بھٹہ صدیق کے کزن سلمان راشدبھٹہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
بارات میں ممتا ز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوفی محمد افضل ،صوفی نوید اشرف، حاجی سعید بھٹہ، چودھری متین ریحانیہ، مرزا مشرف بیگ چیف آفیسر، صوفی احمد شاہ زیب،چودھری فراز احمد باگڑی، ملک عبدالمنان، ارسلان ملک بھی بارات میں شامل تھے۔