شہزادہ شہید کالونی میں فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق
مقتولہ کشف کے والد نے نبیل کو لڑائی جھگڑے سے روکا تو فائرنگ کر دی،ملزم فرار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ شہزادہ شہید کالونی میں فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق شہزادہ شہید کالونی کے رہائشی اقبال کے گھر کے باہر ملزم نبیل نے معمولی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر بالکونی میں کھڑی جواں سالہ کشف گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نبیل کا ایک کرایہ دار کے ساتھ رقم کے لین دین پر جھگڑا چل رہا تھامقتولہ کے والد نے ملزم کو گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑے سے منع کیا جس پر ملزم نے رنجش میں آ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوئی ہو گئی جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔