جلالپور جٹاں :ویلڈر پاؤں پھسل جانے کے با عث چھت سے گر کر جاں بحق

جلالپور جٹاں :ویلڈر پاؤں پھسل جانے  کے با عث چھت سے گر کر جاں بحق

جلالپور جٹاں (نامہ نگار) ویلڈر پاؤں پھسل جانے کے با عث چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں شاہ جہانیاں کا رہائشی 36 سالہ مستنصر محلہ شیر شاہی میں بلال ظفر کے گھر اسکی چھت پر سولر پلیٹس کے سٹینڈ لگا رہا تھا کہ پاؤں پھسل جانے سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے ،سٹی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں