گجرات:پیرا فورس کی رکشہ ڈرائیور ز کو پارکنگ کے حوالے سے آ گاہی

گجرات:پیرا فورس کی رکشہ ڈرائیور ز  کو پارکنگ کے حوالے سے آ گاہی

گجرات(سٹی رپورٹر ، نا مہ نگار )سب ڈویژنل آفیسر پیرا گجرات ہمایوں وڑائچ کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر پیرا جانب سے آگاہی مہم کے تحت رکشہ ڈرائیورز کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر شاہین چوک فلائی اوور کے قریب قائم پارکنگ سٹینڈ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی اور ڈرائیورز کو مقررہ مقامات پر پارکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔پیرا حکام نے رکشہ ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ ٹریفک نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ قوانین کی پاسداری سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ شہریوں کو بھی سہولت میسر آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں