کامونکے :سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی کھلی کچہری

کامونکے :سی پی او ڈاکٹر  سردار غیاث گل کی کھلی کچہری

کامونکے (نامہ نگار )سٹی پولیس کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے شہریوں کے مسائل سنے۔

اس موقع پر سائلین نے مختلف نوعیت کے مسائل اور درخواستیں پیش کیں۔ سی پی او نے متعلقہ افسر وں کو درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے اور بعض شکایات کا موقع پر ازالہ بھی کیا۔ کھلی کچہری میں ایس پی صدر گوجرانوالہ اور ڈی ایس پی سرکل کامونکے سمیت دیگر پولیس افسر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں