پیرا فورس گجرات کی کارکردگی اور انتظامی امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پیرا فورس گجرات کی کارکردگی اور انتظامی  امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ایس ڈی او پیرا فورس گجرات ہمایوں وڑائچ ، پیرا فورس گجرات سٹیشن کے انفورسمنٹ افسر وں اور ایس ایس او ز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیرا فورس گجرات کی مجموعی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت جاری کی کہ ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور انتظامی معاملات میں مؤثر بہتری کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں