کامیاب سفارتکاری نے امریکہ ایران کو ایک ساتھ بٹھا دیا :جاوید بٹ
گجرات(سٹی رپورٹر)جاوید بٹ صد مرکزی انجمن تاجران گجرات کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیرکی سفارت کاری کو خراج تحسین پیش کیا کہ۔۔۔
ان دونوں کی کامیاب ڈپلومیسی نے امریکہ اور ایران کو اسلام آباد میں اکٹھا کیا ،نائب صدر امریکہ نے جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا کہ ان کی کاوشوں سے امریکہ اور ایران ایک میز پر اکٹھے ہوئے ، یہ پوری ورلڈ کیلئے اچھی خبر تھی لیکن ہم معاہدہ پر نہ پہنچ سکے ، دونوں ممالک امریکہ اور ایران اب بھی پر امید ہیں کہ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔