ڈسکہ :پیرا فورس تجاوزات کاخاتمہ کرنے میں ناکام

 ڈسکہ :پیرا فورس تجاوزات کاخاتمہ کرنے میں ناکام

شکایات کے با وجود کارروائی نہیں کی جا تی ، اہلکار محض گاڑیاں دوڑاتے ہیں :شہری

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر میں پیرا فورس سڑکوں سے تجاوزات کاخاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئی ۔شہر میں پیرا فورس قومی خزانے پر بوجھ بن گئی اور مفت کی تنخواہیں وصول کررہی ہے ، پیرا فورس جس کا کام تجاوزات کاخاتمہ کرنا ہے لیکن اہلکار گاڑیوں میں بیٹھ کر سڑکوں پر اوور سپیڈ کرتے نظر آتے ہیں ،گاڑی اتنی زیادہ اوور سپیڈ ہوتی ہے کہ دیکھ کر شہری پریشان ہوجاتے ہیں کہ خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوگیا ہے یہ اوور سپیڈ صرف شہریوں کو پریشان کرنے کیلئے کررہے ہیں باقی کوئی کام نہیں کررہے ، اگر کوئی شہری انہیں سڑکوں پر تجاوزات یا ریڑھی بانوں کیخلاف شکایات کردیں تو اہلکار ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں اور تجاوزات کیخلاف کو ئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔ ڈسکہ کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ او ر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پر پیرا فورس والوں نے بتایاکہ کسی کو وضاحت نہیں دے سکتے ہمیں پتہ ہے کب کیا کرنا ہے او ر کیا نہیں کرنا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں