سمبڑیال :وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ، رقم، موبائل فونز سے محروم

سمبڑیال :وارداتوں میں شہری موٹر  سائیکل ، رقم، موبائل فونز سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دورا ن شہری موٹر سائیکل ، رقم، موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔

تھانہ بیگووالہ کے موضع مغلاں آباد کے قریب رندھیر باگڑیاں کے رہائشی عدیل احمد ہمراہ حسیب موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سمبڑیال سے گاؤں آرہے تھے کہ مغلاں آبادجنگ کے قریب 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے اسلحہ کے زورپر 8 ہزار روپے ،موبائل فون چھین لیا ۔ کنگ چھیلو کے میں وجاہت اقبا ل کے ڈیر ے سے بکرا جبکہ بھوپالوالہ میں منیر احمد کے گیراج سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں