غلہ منڈی نوشہرہ ورکاں میں نئی گندم کی فصل کی آمد

 غلہ منڈی نوشہرہ ورکاں  میں نئی گندم کی فصل کی آمد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )غلہ منڈی نوشہرہ ورکاں میں نئی گندم کی فصل کی آمد کا آغاز ہو گیا جس کے باعث منڈیوں میں تجارتی سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

غلہ منڈی کے صدر فاروق احمد کھارا نے بتایا کہ گندم میں نمی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث فی من ریٹ کم ہے جو 3000سے 3200روپے فی من کے درمیان چل رہا ہے جیسے جیسے موسم میں بہتری آئے گی اور گندم میں نمی کم ہو گی ویسے ویسے قیمتوں میں استحکام اور اضافہ متوقع ہے ،کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ بہتر داموں کے حصول کیلئے گندم کو خشک کر کے منڈی لانے کو ترجیح دیں کیونکہ خریدار معیاری اور خشک گندم خریدنے میں زیادہ دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں