غیر دوامی نہروں کو مزیدڈیڑھ ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

غیر دوامی نہروں کو مزیدڈیڑھ ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

گندم کی کٹائی کے بعد نہروں میں مئی کے آخری ہفتہ تک پانی بحال ہوگا

تتلے عالی(نامہ نگار )پنجاب کی غیر دوامی نہروں کو مزیدڈیڑھ ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ گوجرانوالہ، شیخوپورہ ریجن سمیت صوبہ بھر کی سینکڑوں غیر دوامی نہروں کو گزشتہ سال 15اکتوبر کو 6ماہ کیلئے پانی کی فراہمی روک دی گئی تھی اور 15اپریل کو پانی کی سپلائی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، گندم کی کٹائی شروع ہوجانے پر کینال حکام نے غیر دوامی نہروں کوکل 15اپریل کو پانی کی فراہمی نہ کرنے اور مذکورہ نہروں کومزید ڈیڑھ ماہ تک پانی کی سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، غیر دوامی نہروں میں مئی کے آخری ہفتہ تک پانی بحال ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں