پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کسووالہ رشوت لیتے

پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول  کسووالہ رشوت لیتے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کسووالہ تحصیل ڈسکہ کو رشوت لیتے گرفتار کر لیا گیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول کسووالہ کے پرنسپل طاہر علی شاہ پر ایف آئی آرسامنے آئی ہے جس میں سائل مبشر باجوہ کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے سائل کو سکول میں نائب قاصد کی نوکری دلوانے کیلئے 5لاکھ روپے میں سودا کیا جس میں سے 4لاکھ روپے طاہر علی شاہ وصول کرنے کے باوجود تقرری نہ کروائی ، سی او اینٹی کرپشن رانا مبشر نے سول جج کی موجودگی میں ریڈ کر کے ملزم طاہر شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں