آل پاکستان پاور سیکٹر ایسوسی ایشنز کا اجلاس ،احتجاج پر غور

آل پاکستان پاور سیکٹر ایسوسی  ایشنز کا اجلاس ،احتجاج پر غور

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)آل پاکستان پاور سیکٹر ایسوسی ایشنز کا اجلاس چیئرمین گیپکو انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن میاں عبد القیوم کی زیر صدارت ہوا۔۔۔

 جس میں تمام ڈسکوز این ٹی ڈی سی اور واپڈا کی انجینئرز ایسوسی ایشن نے شرکت کی اور درج ذیل ایجنڈا پر بحث اور فیصلے ہوئے ۔گیپکو انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کی رٹ کو برخاست کرنے پر طویل بحث ہوئی اورسب نے فیصلہ کیا کہ GEOA کے ذریعے فوری طور پر اپیل دائر کی جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے ہفتے کی موجودہ صورتحال کو دیکھنے کے بعد احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی اور مزدور یونین کو بھی احتجاج میں مدعو کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں