نوشہرہ ورکاں :خاتون سے زیادتی ثابت نہ ہونے پر ملزم بری
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )عدالت نے خاتون سے زیادتی کے ملزموں کو بری کردیا۔بتایاگیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں عمران شہباز کی عدالت نے۔۔۔
تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 495/24 بجرم 375 ت پ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزموں آکاش، مرقس اور ریحان ساکن ماڑی کوٹ کو بری کر دیاعدالتی فیصلے کے مطابق استغاثہ ملزموں کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیا ۔