ڈاکٹر وحید نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
سرائے عالمگیر (نامہ نگار )ڈاکٹر وحید کامران نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر وحید کامران کو تحصیل سرائے عالمگیر کا نیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ تعیناتی کے بعد ڈاکٹر کامران وحید نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ شہریوں نے ڈاکٹر وحید کامران کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی زیرِ نگرانی تحصیل میں صحت کے نظام میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔