کامونکے :مخالفین نے زمیندار کی فصل گندم کو آگ لگادی
کامونکے(نامہ نگار)سابق رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی فصل گندم کو آگ لگادی۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں گونا عور کے محمد سعید اور وقاص وغیرہ میں رنجش چل رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں گونا عور کے محمد سعید اور وقاص وغیرہ میں رنجش چل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے وقاص نے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے آگ لگاکر محمد سعید کی ساڑھے سات لاکھ روپے مالیتی فصل گندم کو جلا دیا۔ واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔