انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس نے شہریوں کی 54 شکایات پر فیصلہ سنا دیا

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس نے  شہریوں کی 54 شکایات پر فیصلہ سنا دیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے سیالکوٹ میں جناح ہال قلعہ میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں۔

بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاکستان پوسٹ آفس، پاسپورٹ آفس، نادرا، این سی سی آئی اے ، پوسٹل لائف انشورنس اور دیگر وفاقی محکموں کے بارے میں تھیں۔ دوران سماعت شکایت کنندگان اور متعلقہ اداروں کے افسر موجود تھے ۔ ٹوٹل 65 شکایات سنیں جس میں سے 54 شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا گیا اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا، باقی 11 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں