کامونکے :مخالفین نے گندم کی فصل جلادی ، لاکھوں روپے کا نقصان

کامونکے :مخالفین نے گندم کی فصل  جلادی ، لاکھوں روپے کا نقصان

کامونکے (نامہ نگار )تھانہ واہنڈو کے علاقہ گوناعور کے رہائشی محمد سعید کی گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی گئی۔

متاثرہ کسان کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پر یہ اقدام کیا، جس کے نتیجے میں تقریباً سات لاکھ پچاس ہزار روپے کی گندم جل کر خاکستر ہو گئی۔ محمد سعید نے الزام عائد کیا ہے کہ وقاص نامی شخص نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کھیتوں میں داخل ہو کر دانستہ طور پر آگ لگائی اور فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں