تتلے عالی :آگ لگنے سے 4 ایکڑ گندم کی فصل راکھ
تتلے عالی(نامہ نگار)آگ لگنے سے 4 ایکڑ گندم کی فصل راکھ ہو گئی۔نواحی گاؤں منگوکی ورکاں میں بچوں نے گندم کی باقیات کو آگ لگائی جوکہ کھڑی فصل تک پہنچ گئی۔۔۔
جس سے فیاض حسین کی چار ایکڑ پر کھڑی گندم کی تیار فصل راکھ بن گئی،آگ بجھاتے ہوئے زمیندار فیاض معمولی جھلس گیاتاہم ریسکیو1122کی ٹیم نے باقی فصل کو بچا لیا۔