نوشہرہ ورکاں :گھریلو تنازع پر فائرنگ سے لڑکی شدید زخمی
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا)گھریلو تنازع پر فائرنگ سے لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ تھانہ تتلے عالی کے گاؤں مجوچک کے رہائشی ملزم خاور نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر دی۔۔۔
جس کے نتیجے میں اس کی کزن 18 سالہ کرن گولیوں کا نشانہ بن گئی ، زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا تاہم تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا ۔