سیشن جج گوجرانوالہ ندیم طاہر سے نو شہرہ بار کے عہدیداروں کی ملاقات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے صدر ابوذر مہدی، جنرل سیکرٹری سہیل رسول گجر اور فنانس سیکرٹری راؤ نبیل اختر نے۔۔۔
نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ندیم طاہر سید سے ملاقات کی اور انہیں گوجرانوالہ میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی، ملاقات کے دوران تحصیل بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں نے جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ ورکاں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سید نے جوڈیشل کمپلیکس میں بار روم، لائبریری اور مسجد کی جلد تعمیر کی یقین دہانی کر ائی۔