فٹبا ل کھلاڑیوں کی سرپرستی سے صحت مند معاشرے کی بنیاد پڑے گی:محسن گیلانی

فٹبا ل کھلاڑیوں کی سرپرستی سے صحت مند  معاشرے کی بنیاد پڑے گی:محسن گیلانی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وطن کو فٹبال کے عالمی میدان میں قابل فخر مقام دلانے میں مسلم ہینڈز کا کردار لائق تحسین ہے ۔

نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی سے صحت مند معاشرے کی بنیاد پڑے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیا النور سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سید اویس بھی موجود تھے ۔ سید ضیا النور نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے مسلم ہینڈز میدان پراجیکٹ کے تحت انقلابی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں