نوشہرہ :ماڈل بازار میں ناقص کام پر ٹھیکیدار زیر حراست

نوشہرہ :ماڈل بازار میں ناقص کام پر ٹھیکیدار زیر حراست

اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کا سخت ایکشن ،کام جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی پر رہا

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) ماڈل بازار منصوبے کی مقررہ وقت میں تکمیل نہ ہونے اور ناقص کام پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کا سخت ایکشن، ذیلی ٹھیکیدار کو حراست میں لے لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ماڈل بازار کڑیال روڈ پر منصوبے میں غیر ضروری تاخیر اور معیارِ پر شکایات سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، جہاں غفلت اور معاہدے کی خلاف ورزی کے شواہد سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ذیلی ٹھیکیدار ناظم کو پولیس کے حوالے کردیا اور واضح کیا کہ عوامی منصوبوں میں تاخیر اور کم معیار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔بعد ازاں مرکزی ٹھیکیدار کی جانب سے معذرت اور مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی یقین دہانی پر زیرِ حراست ذیلی ٹھیکیدار ناظم کو رہا کر دیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے بصورتِ دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں