ایکسپائر اشیا ، مربہ جات اور ایک من مضر صحت گوشت تلف
گوجرانوالہ،وزیرآباد (نیوز رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ نے ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن کیا جس میں 2یونٹ بند ، 5 فوڈ پوائنٹس کو6 لاکھ کے جرمانے عائد کرد ئیے۔۔۔
جبکہ50 کلو ایکسپائر اشیا اور فنگس زدہ مربہ جات اور ایک من مضرصحت گوشت تلف کردیا۔ وزیر آباد، کنگنی والا، سمال اسٹیٹ، موڑ ایمن آباد اور مضافات میں کارروائیاں کی گئیں، مضرصحت گوشت کو چھپا کر سپلائی کیا جارہا تھا۔