گندم کی مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشتکار پر یشان :رانا اسحاق

گندم کی مناسب قیمت نہ ملنے  پر کاشتکار پر یشان :رانا اسحاق

کامونکے(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کامونکے کے سینئر نائب صدر اور امیدوار برائے کونسلر یوسی مچھرالہ رانا محمد اسحاق خاں نے گندم کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسان ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔۔۔

 لیکن بدقسمتی سے موجودہ حالات میں گندم کے کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی مناسب قیمت نہ ملنے ، بڑھتے ہوئے زرعی اخراجات اور حکومتی عدم توجہی نے کسانوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ رانا محمد اسحاق خاں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی سرکاری خریداری کا نظام شفاف بنایا جائے اور کسانوں کو ان کی فصل کا مناسب معاوضہ فوری طور پر فراہم کیا جائے تاکہ وہ مزید نقصان سے بچ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں