اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا دورہ گلیانہ ،ڈرینج سکیم پر کام کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نا مہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے گلیانہ میں جاری ڈرینج سکیم کا دورہ کر کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران منصوبے پر کام تسلی بخش پایا گیا جبکہ سائٹ پر لیبر کی جانب سے کام جاری ہے ۔ریونیو ریکارڈ اور سب انجینئر کی تصدیق کے مطابق سڑک کی چوڑائی 49 فٹ (مرکز سے دونوں اطراف 24.5 فٹ)ہے ۔