اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی مدثر عنایت رشوت لیتے گرفتار
اینٹی کرپشن کی جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی ، ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی مدثر عنایت کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا یہ کارروائی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت اور ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات نثار احمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مدثر عنایت کو اس وقت گرفتار کیا جب 50 ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا ،ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مدثر عنایت نے فیکٹری لیبر کو رجسٹرڈ نہ کرنے کے عوض رشوت وصول کی تھی جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔