اچھا شاگرد استاد کی نیک نامی میں اضافہ کا سبب بنتا ہے :فیصل اقبال

اچھا شاگرد استاد کی نیک نامی میں  اضافہ کا سبب بنتا ہے :فیصل اقبال

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)اچھا شاگرد اپنے استاد کی نیک نامی اور اچھی شہرت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے جس پر استاد جتنا فخر کرے وہ کم ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینئر ٹیکس کنسلٹنٹ فیصل اقبال نے سلمان سعید ہنجرا ایڈووکیٹ کے دفتر ہاشم لا ایسوسی ایٹس، 17 ای ٹرسٹ پلازہ گوجرانوالہ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وکلا صاحبان نے کہا کہ خلوص نیت اور اپنے پروفیشن میں دیانتداری زندگی میں کامیابیوں کے زینے کھول دیتی ہے ، محنت اور لگن انسان کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے ، ہم سب کو ان اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں