پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو بہتر بنا جائیگا :پمپ مالکان

پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو بہتر بنا جائیگا :پمپ مالکان

پٹر ولیم سیکٹر کے مسائل جلد حل ہونگے ،عوام کو بہتر سہولیات ملیں گی:آصف دھول

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیرصدارت آصف محمود دھول منعقد ہوا جس میں تمام عہدیدار وں ’ایگزیکٹو ممبران’پٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹر ولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ مسائل’انکے حل اور مؤثر سپلائی پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف امور پر غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیا جائے اور باہمی ہم آہنگی و تعاون کے ذریعے درپیش مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جائے ۔ اجلاس میں پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں، ان کے تعین کے طریقہ کار اور عوام کو بلا تعطل فراہمی کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے اور صارفین کو ریلیف دینے کیلئے شفاف اور بروقت فیصلے ناگزیر ہیں جبکہ اس موقع پر ڈیلرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر سپلائی کے نظام کو بہتر بنائیں گے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس کے اختتام پر یہ امید ظاہر کی گئی کہ مشترکہ کوششوں سے پٹر ولیم سیکٹر کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سجاد مسعود وڑائچ ،سینئر نائب صدر خرم اعجازڈار،نائب صدرملک محمد رفیق’ جنرل سیکرٹری عمران محمود ’جوائنٹ سیکرٹری ابرار احمد گوندل’فنانس سیکرٹری ملک حماد احمد و دیگر نے بھی شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں