ایم پی اے مدد علی شاہ کلیوال سیداں کی ایرانی سفیررضاامیری سے ملاقات
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا) ایم پی اے سید مدد علی شاہ کلیوال سیداں نے ایرانی سفیر رضا امیری سے ملاقات کی۔
انہوں نے ایرانی عوام کی جرات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اہلِ ایران نے باطل کے سامنے ڈٹ کر کربلا کی یاد تازہ کر دی ، ایران امریکہ کشیدگی کے تناظر میں ان کی استقامت پوری امتِ مسلمہ کیلئے جرات کی مثال ہے ،ایرانی سفیر رضاامیری نے اظہار یکجہتی کرنے پر مدد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔